مہاراشٹر میں ایگزٹ پولز کی اشاعت؍ نشریات پر پابندی

   

ممبئی: انڈین الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر میں لوک سبھا کے پانچ مرحلوں کے انتخابات کے مکمل ہونے تک ایگزٹ پول کے نشر یا اشاعت پر پابندی لگا دی ہے ۔اس پس منظر میں کمیشن نے انتخابی مدت کے دوران انتخابی پیشین گوئیاں دکھانے پر پابندی لگا دی ہے۔چہارشنبہ کو کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق مہاراشٹر میں پانچ مرحلوں میں انتخابات ہوں گے اور ماڈل ضابطہ اخلاق 16 مارچ سے نافذ ہو گیا ہے ۔ ریاست میں ایگزٹ پولز کی اشاعت/ نشریات پر پابندی 19 اپریل کی صبح 7 بجے سے یکم جون 2024 کی رات 18.30 بجے تک نافذ رہے گی۔کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ہر مرحلے میں ووٹنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے قبل رائے شماری یا دیگر پولنگ سروے کے نتائج شائع یا نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔