مہاراشٹر میں جی بی ایس کا خطرہ، کولہاپور میں 9 ویں موت

   

ممبئی: مہاراشٹرا میں گلین بار سنڈروم (جی بی ایس) سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 207 ہو گئی ہے۔ 14 فروری کو گلین بار سنڈروم کے دو اور مشتبہ مریض پائے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق کل مریضوں میں سے 180 میں جی بی ایس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ باقی میں بیماری کی علامات ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے اب تک کل 9 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 4 کی موت جی بی ایس کی وجہ سے ہوئی اور باقی اس بیماری کے مشتبہ مریض کے طور پر انتقال کر گئے۔ 13 فروری کو کولہاپور شہر میں 9 ویں موت ہوئی ہے۔جی بی ایس کی بیماری کی ابتدائی علامات میں ہاتھ اور پیروں کے پٹھوں کی کمزوری شامل ہے۔