مہاراشٹر میں دس روزہ گنیش مہوتسو شروع

   

چھترپتی سمبھاجی نگر: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے کے آٹھ اضلاع سمیت پوری ریاست میں دس روزہ ‘گنیش چترتھی ’تہوار جوش و خروش اور مذہبی جذبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ یہ تہوار منگل کو‘گنپتی بپا موریا’ اور ‘آلا رے آلا گنپتی آلا’کا جاپ کرتے ہوئے خوشی منانے والے اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ گنیش منڈل کے احاطے میں نصب کرنے کیلئے خاص بازاروں سے گنیش کی مورتیاں خریدینے کے ساتھ شروع ہوا۔ اس موقع پرشہر کے بازاروں اور ہڈکو سڈکو علاقوں میں زبردست بھیڑ دیکھی گئی۔
اور لوگ آج صبح سے ہی مورتیاں اور پوجا کا سامان خرید رہے ہیں۔