مہاراشٹر میں زندگیاں بچانے کیلئے ریاست گیر سی پی آر مہم کا آغاز

   

ممبئی : مہاراشٹر حکومت نے شہریوں کی جان بچانے کے لیے ایک مؤثر قدم اٹھاتے ہوئے سی آر پی یعنی کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن کی تربیت پر مشتمل ایک اہم مہم کا آغاز کیا ہے ۔ یہ تربیت دل کا دورہ پڑنے کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے بے حد ضروری قرار دی گئی ہے ۔ ضلع وردھا میں مرکزی وزارت صحت کی جانب سے یہ مہم بڑے پیمانے پر شروع کی گئی ہے ، جس کے تحت شہریوں کو مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔
سی پی آر کی تکنیک دل کے پٹھوں پر دباؤ ڈالنے کے ذریعے مریض کو اسپتال پہنچنے تک زندہ رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔ جب دل کی دھڑکن بند ہو جاتی ہے اور خون کا بہاؤ دماغ و پھیپھڑوں تک نہیں پہنچ پاتا، تو یہ تکنیک فوری طور پر جان بچانے کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے ۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جے رحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور سی پی آر ٹریننگ ضرور حاصل کریں۔