مہاراشٹر میں کورونا کے 3098 نئے معاملے ، مزید چھ مریضوں کی موت

   

اورنگ آباد/ممبئی:مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3098 نئے معاملے سامنے آئے اورمزید چھ مریضوں کی موت ہوگئی۔ یہ معلومات بدھ کو ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی۔نئے کیسز کے ساتھ، متاثرین کی کل تعداد 7989909، جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 147949 ہو گئی ہے ۔اس دوران 4207 مریض صحت یاب ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 7821140 ہو گئی ہے ۔