مہاراشٹر میں 2 اپریل یعنی کل سے ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔ کووڈ کے معاملے میں کمی کے پیش نظر، ریاست میں تمام کووڈ-19 پابندیوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2 اپریل سے نوراتری اور ہندو نئے سال کا گڑی پڈوا شروع ہو رہا ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے استعمال کا مشورہ دیا جائے گا لیکن اب یہ لازمی نہیں رہے گا۔ یہ اعلان چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کے دفتر نے کیا ہے۔ سی ایم آفس کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے، ’’گڑی پڈوا شروع ہوتے ہی مہاراشٹر میں تمام کووڈ پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔