ممبئی : مہاراشٹر میں سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے یونیفارم زیر غور ہے اور جلد ہی ریاستی حکومت اس سلسلے میں ایک ہدایت جاری کرے گی۔ ریاستی محکمہ تعلیم کے ذرائع نے ہفتہ کو یہ بات بتلائی ۔ اس سلسلے میں ریاست کے اسکولی تعلیم کے وزیر دادا بھوسے نے پہلے اشارہ کیا تھا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن ایسے اقدام پر غور کر رہا ہے جہاں ضلعی حکام سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کے لیے یونیفارم کا فیصلہ کرسکیں۔ اگرچہ ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ، بھوسے نے کہا، “ہم ایسی پالیسی لانے کے امکان کو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن فی الحال محکمہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کر رہا ہے ۔ حکومت ریاست بھر کے اساتذہ کے لیے کسی ایک یونیفارم کا فیصلہ نہیں کرنے والی ہے ۔ لیکن ہم اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا اساتذہ کے لیے یونیفارم کا فیصلہ ضلع یا تعلقہ کی سطح پر کیا جا سکتا ہے ، تاکہ تدریسی برادری یا مقامی طور پر کسی گاؤں میں انکی ایک منفرد شناخت ہو ۔