مہارشٹرا ایچ آر سی نے ڈی جی پی کو پرگیا ٹھاکر کے ساتھ تحویل میں اذیت کی شکایت پر سمن جاری کیاہے

,

   

ممبئی۔ بھوپال کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکی جانب سے ان کے خلاف تحویل میں اذیت پہنچے کے لگائے گئے الزامات پر مہارشٹرا اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے ریاست کے ڈی جی پی کو سمن جاری کیاہے۔

ان کے وکیل ادتیہ مشرا کی جانب سے 2018میں این ایچ آر سی سے متعلق جو شکایت درج کرائی ہے اس پر مہارشٹرا ڈی جی پی کو6اپریل سے قبل عدالت میں پیش ہونے کا استفسار کیاگیاہے۔

سال2018اکٹوبر میں ایک ٹیلی ویژن نیوز چیانل پر پیش ہوکر ان تمام واقعات کا تذکرہ کرنے کے فوری بعد وکیل ادتیہ مشرا نے این ایچ آر سی میں شکایت درج کرائی تھی۔

این ایچ آر سی نے اس درخواست کو ایچ ایم آر سی کو مزیدکاروائی کے لئے منتقل کردیاتھا۔ اب ایم ایچ آر سی نے مہارشٹرا ڈی جی پی کو سمن جاری کیاہے۔

ٹھاکر جو 2008مالیگاؤں بم دھماکوں کی ملزم ہیں نے اس سے قبل صحت او رسکیورٹی کی بنا ء پر ہر روز عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ مانگا تھا۔

شمالی مہارشٹر ا کے شہر مالیگاؤں کی ایک مسجد کی قریب 29ستمبر2008کو ایک موٹر سیکل میں رکھا بم پھٹنے کی وجہہ سے چھ لوگوں کی موت اور100سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے