روات نے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی ایس ایس کے 16اراکین اسمبلی نااہل ہوجائیں گے اور حکومت گر جائے گی کیونکہ یہ غیرقانونی اور غیرائینی ہے۔
ناسک۔ مہارشٹرا کی یکناتھ شنڈے حکومت پر ایک اورجارحانہ حملہ کرتے ہوئے شیو سینا یو بی ٹی رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے ہفتہ کے روز دعوی کیاکہ وہ ”ایک وینٹیلیٹر پر“ ہیں اور فبروری کے بعد انہیں زندہ نہیں دیکھ سکیں گے۔روات نے نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بی ایس ایس کے 16اراکین اسمبلی نااہل ہوجائیں گے اور حکومت گر جائے گی کیونکہ یہ غیرقانونی اور غیرائینی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں شنڈے کی طرف سے ان کی پارٹی سے انحراف کے سلسلے کو حوالے دیتے ہوئے راوت نے کہاکہ ”یہاں پر ایک تبدیلی بہت جلد ائے گی۔وہ صرف اپنی موت کی تاریخ بڑھارہے ہیں۔
سارامہارشٹراشیو سینا یوبی ٹی کے ساتھ جو ایک بڑا درخت ہے اور بے وقوف لوگ ہی بی ایس ایس کے ساتھ جائیں گے“۔
شنڈے کی ’کٹھ پتلی‘حکومت کونشانہ بناتے ہوئے مذکورہ سینا یو بی ٹی کے چیف ترجمان نے کہاکہ ائے دن مختلف وزراء کے خلاف بدعنوانی کے معاملات منظر عام پر آرہے ہیں لیکن حکومت پر”ایک موٹے چمڑے والے گینڈے کی طرح“ اس کا کوئی اثر نہیں ہورہا ہے۔
راوت نے کہاکہ ”ماضی میں اگر کوئی بدعنوانی کاالزام کسی وزیر یاچیف منسٹرکے خلاف لگتا‘ یا پھر انہیں عدالتی کاروائی کا سامنا ہوتا تو وہ فوری استعفیٰ دیدیتے‘ جیسے اے آر انتولے یا شیوجی راؤ پٹیل نیلان گیکر نے کیاتھا۔
یہاں تک اب نصف درجن سے بھی زیادہ وزراء پر سنگین مقدمات ہیں‘ مگر وہ جم کر بیل کی طرح پانی میں بیٹھے ہوئے ہیں“۔
مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای نارائن رانے اور بی ایس ایس منسٹر دیپک کیسارکر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ دوبارہ جیل جانے کے لئے روات جھوٹ بول رہے ہیں‘ اس طرح کی دھمکیاں دینے کے خلاف متنبہ کیاہے۔ راوت نے انتباہ دیاکہ”ہمیں دھمکاؤ مت۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کو اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف بیجا استعمال کیاجارہا ہے۔
محض اس لئے کہ تم حکومت میں ہیں اس کامطلب تم قانون نہیں ہیں“۔رانا کو ایک ”بے بس انسان“ قراردیتے ہوئے جس نے کئی پارٹیاں تبدیل کی ہیں راوت نے کہاکہ وہ سینا یو بی ٹی صدر ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے ادتیہ ٹھاکرح کو بدنام کرنے کے لئے بے ہودہ زبان کا استعمال کررہے ہیں ”مگر تم ہمیں نقصان نہیں پہنچاسکتے“۔
اس کے جواب میں راوت نے ایک سیاہ انتباہ دیا وہ یہ کہ اگر وہ رانا کے معاملات کا انکشاف کردیتے تو ”پھر وہ (رانا) 50سالوں کے لئے جیل چلے جاتے“ اور کہاکہ بی جے پی لیڈر کو ایسا بولنے پر مجبور نہیں کرنا چاہئے۔
راوت نے مسترد کرتے ہوئے اعلان کیاکہ ”جہاں تک میں جانتاہوں‘ رانے جلدہی وزیر نہیں بنیں گے۔ ان کے کارنامے بہت بڑے ہیں وہ ایک خوفزدہ شخص ہیں‘ اس لئے وہ یہ ہنگامہ کھڑا کررہے ہیں۔ پارٹی چھوڑنے(2005میں شیوسیناچھوڑنے) کے بعد سے میری ان سے ملاقات نہیں ہوئی ہے“۔