مہارشٹرا میں انتخابات:راہول گاندھی تین ریالیاں کریں گے

,

   

ممبئی۔کانگریس لیڈر مہارشٹرا میں 21اکٹوبرکے روزمنعقد ہونے والی اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم کی شروعات کریں گے اور اتوار کے روزوہ تین ریالیوں سے خطاب کریں گے‘ جمعہ کے روز پارٹی کے ایک ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اتوار کی دوپہر راہول گاندھی (لاتور) کے اسوا سے کانگریس امیدوار بسوران ایم پٹیل کے لئے ریالی کی شروعات کریں گے اس کے بعد بالترتیب وہ چندی ویلی‘ اورممبئی میں دہاروی کے لئے پارٹی کے امیدوار نسیم خان او رورشا گائیکوڈکے لئے بھی ریالیاں کریں گے۔

خان کے مطابق گاندھی تبادلے خیال اور ان باتوں کا انکشاف کریں گے جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی’شیو سینا کی حکومت میں مختلف مسائل جیسے پنجاب اور مہارشٹرا کواپراٹیو بینک لمیٹیڈ اسکام منظر عام پر آیا ہے جس کی وجہہ سے تہوارو ں کے موقع پر ڈپازٹرس کے لاکھوں روپئے بینک میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ چالیس گھنٹوں میں بے رحمی کے ساتھ کاٹے گئے 2100پیڑوں کا بھی ذکر کریں گے‘ جو پچھلے ہفتہ ممبئی میٹرو ریلوے کواپریشن لمیٹیڈ نے یہ کام انجام دیاتھا‘ جس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

اس کے علاوہ گاندھی بے روزگاری جیسے بڑے مسائل پر بھی بتا کریں گے جو نوجوان طبقے میں عام ہوگئی ہے‘ کسانوں کے بحران‘ معاشی مرکز کے طور پر ترقی کی دوڑ میں ممبئی کے موقف میں ائی کمی بھی زیر بحث رہے گی۔

مہارشٹرا کی 288اسمبلی سیٹوں پر 21اکٹوبر کے روز انتخابات منعقد ہوں گے اور نتائج کا اعلان 24اکٹوبر کے روز کیاجائے گا