ممبئی۔این سی پی چیف شراد پاوار نے وہ ان کے خلاف ایجنسی کی جانب سے ان پر منی لانڈرنگ کے عائد کردہ مقدمہ کے سلسلے میں 27ستمبرکے روز انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر جائیں گے۔
یہاں پر میڈیاسے بات کرتے ہوئے پاوار نے ای ڈی کی جانب سے اٹھائے جانے والے قدم کے وقت پر بھی سوال اٹھایا‘ جو 21اکٹوبر کے روز مہارشٹرا میں منعقد ہونے والے اسمبلی الیکشن سے قبل کیاگیا کام ہے۔
پاوار نے کہاکہ مہارشٹرا اسٹیٹ کواپرٹیو بینک اسکام کے سلسلے میں ”جو کچھ دستاویزات مانگے گئے ہیں“ وہ داخل کرنے لئے وہ ستمبر27کے روز 2بجے کے قریب ای ڈی دفتر پہنچیں گے۔پاوار نے کہاکہ ”میں اسمبلی الیکشن مہم کے لئے زیادہ تر ممبئی سے باہر رہوں گا۔
مذکورہ ایجنسی کے عہدیدار اگر میں دستیاب نہ رہاتو مجھے غلط مت سمجھیں۔ میں وہاں پر جاؤں گا اور جو کچھ جانکاری وہ مانگیں گے انہیں دونگا“۔ پاوار نے کہاکہ انہیں دستور اور ائین پر پورا یقین ہے
۔پاوار نے کہاکہ ”مہارشٹرا چھترپتی شیواجی مہاراج کے اصولوں پر چلتا ہے۔ ہم دہلی کے تحت کے آگے جھکنا نہیں جانتے“۔
مذکورہ ای ڈی نے پاوار اور ان کے بھتیجے اجیت پاوار اور دیگر کے خلاف بینک اسکیم کے ضمن میں منی لانڈرنگ کا کیس فائل کیاہے
۔مذکورہ کیس ممبئی پولیس کی ایف ائی آر کی بنیاد پر ہے جس میں بینک چیرمن اجیت پاوار اور کواپرٹیو بینک کے 70سابق ملازمین کے نام شامل ہیں