مہارشٹرا کے منسٹر کی منشاء بلگام میں شیواجی کا مجسمہ دوبارہ نصب کیاجائے

,

   

ممبئی۔شیو سینا لیڈر اور مہارشٹرا منسٹر ایکناتھ شنڈے نے ہفتہ کے روز کرناٹک حکومت سے مطالبہ کیاکہ شیواجی مہاراج کادوبارہ اسی مقام پر مجسمہ نصب کیاجائے جہاں سے ضلع بلگام کے انتظامیہ نے مبینہ طور پر مذکورہ مجسمہ ہٹایاتھا

YouTube video

کرناٹک چیف منسٹر کے نام مکتوب
کرناٹک چیف منسٹر بی ایس یدیوراپا کے نام روانہ کردہ ایک مکتوب میں شنڈے جو کرناٹک کی سرحدی علاقوں میں رابطہ کرنے والے وزیر ہیں‘

نے دعوی کیاہے کہ منگوٹی گاؤں سے جنگجو بادشاہ کا اونچا مجسمہ ہٹادیاگیاہے۔

منسٹر نے دعوی کیاکہ مذکورہ مجسمہ گرام پنچایت کی اجازت سے نصب کیاگیاتھا مگر انتظامیہ نے اس کو جان بوجھ کر نکال دیاہے‘

انہوں نے کاروائی میں ملوث عہدیداروں کے خلاف سخت ایکشن کا بھی مطالبہ کیاہے

ضلع بلگام
بلگام (یابلگاوی) کرناٹک کا ضلع ہے جہاں پر مراہٹی بولنے والی کی اچھی خاصی آبادی ہے‘ لسانی بنیاد پر دونوں ریاستوں کے مابین طویل باہمی تنازعہ کا موضو ع رہا ہے