مہاکمبھ بھگدڑکے متعلق لب کشائی کا ’گناہ‘غازی پور کے ایم پی افضال انصاری کیخلاف مقدمہ

   

غازی پور: یوپی کے غازی پور سے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے حال ہی میں مہا کمبھ کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ اس سلسلے میں شادی آباد پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو بینک کے سابق صدر دیو پرکاش سنگھ نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ افضال نے شادی آباد میں کہا تھا کہ مانا جاتا ہے کہ سنگم کے کنارے نہانے سے انسان کے گناہ دھل جاتے ہیں۔گناہ دھل جائیں گے، یعنی ویکنٹھ جانے کا راستہ کھل جائے گا۔ ایسے میں جو بھیڑ دیکھی جا رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ اب کوئی بھی جہنم میں نہیں بچے گا اور وہاں ہاؤس فل ہو جائے گا۔ اس دوران انہوں نے ٹرینوں میں سفر کرنے والے لوگوں کی بڑی بھیڑ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کی حالت ایسی ہے کہ لوگ شیشے توڑ رہے ہیں اور اندر موجود خواتین پریشان ہورہی ہیں۔