کلکتہ۔ ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں کو کلکتہ کے سورچی سانگا میں ہفتہ کے روز مہااشتمی کے موقع پر رقص کرتے اور دھک پیش کرتے ہوئے دیکھاگیاہے۔
رویتی سفید ساڑی جس پر سرخ پٹی ہے زیب تن کئیح مذکورہ بنگالی اداکارہ اپنے شوہر نکھل جین کے ہمراہ سورچی سانگھا کے پنڈال پر حاضر ہوئی تھیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے دیوی کی پوجا کی‘ ارتھی اتاری اور پجاری سے اشرواد بھی لیاہے۔
انہوں نے عورتوں کے ایک گروپ کے ساتھ دھک کی دھن پر رقص بھی کیااور بعد میں وہ اپنے ڈھول بجانے کے ہنر کا مظاہرہ کرنے کے لئے آگے بڑھ گئیں۔
درگا پوجا
ملک بھر میں جاری کویڈ19وباء کے پیش نظر ریاست بھر میں بنگال کا سب سے بڑا تہوار درگا پوجا پوری احتیاط کے ساتھ ریاست بھر میں منایاجارہا ہے۔
حالانکہ اس سال مختلف پنڈالوں پر پوجا کے لئے آنے والے قطار میں کھڑے دیکھائی نہیں دئے ہیں‘ جو سماجی دوری کے پرٹوکال کا حصہ ہے‘ مگر اپنے قریبی دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ زیادہ تر اس تقریب کو منارہے ہیں۔
اس سال مہااشتمی او رمہانومی ایک ہی روز ہفتہ دن منائی گئی ہے۔ اس کو درگاپوجا کے دس دنوں کا کافی اہم دن مانا جاتا ہے۔
کلکتہ جڑواں ضلع ہواڑہ میں ایک پوجا آرگنائز کرنے والے ملار مترا نے کہاکہ ”ہمیں غیر متوقع چیالنج کا اس سال سامنا ہے۔
کرونا وائرس کی وجہہ سے‘ ہم پوجا پنڈال کے اندر لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ اشتمی پوجا‘ انجالی اور سندھی پوجا بھی بہت احتیاط کے ساتھ منعقد کی گئی ہے“
گائیڈ لائنس
مترا نے کہاکہ ان کی تنظیم ہر بنگالی شہری کی صحت اور حفاظت کی برقراری کیلئے کلکتہ ہائی کورٹ کے گائیڈ لائنس کی پانجائی کررہی ہے۔
قبل ازیں مذکورہ عدالت نے تمام پوجا پنڈالوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ تمام مقاصد کے لئے گائیڈ لائنس کے طور پر ایک نوانٹری زون بنائیں۔
اس میں کہاگیاتھا کہ یومیہ اساس پر منظوری دئے جانے والوں کی ایک فہرست تیار کریں۔
صبح 8بجے ہر پنڈال کے باہر یہ فہرست چسپاں کی جائے۔ بعدازاں کچھ تبدیلیاں ان کے گائیڈ لائنس میں کلکتہ ہائی کورٹ نے لائی تھیں۔
درایں اثناء بی سی سی ائی صدر اور سابق کپتان سوارؤ گنگولی بھی مہااشتمی کے موقع پرکی جانے والی درگاپوجا کے دوران کلکتہ کے ایک کمیونٹی پنڈال میں دیکھائی دئے ہیں۔