مہدی پٹنم تا ٹولی چوکی ٹریفک کا سنگین مسئلہ

   

زیرزمین کیبل کی تنصیب میں سست روی، سینکڑوں مسافروں کو تکلیف کا سامنا
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شہر حیدرآباد مسلسل ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے ۔ کہیں سڑکوں کی مرمت تو کہیں بے ڈھنگی پارکنگ کا مسئلہ ہے ۔ حیدرآباد کے علاقے مہدی پٹنم ٹولی چوکی اور شیخ پیٹ کے حصے میں سست رفتاری سے چلنے والی شہری پراجکٹوں کھودی ہوئی سڑکوں گڑھوں اور گرد و غبار سے دوچار ہے ۔ جس کی وجہ سے روزانہ ہزاروں مسافروں کو ٹریفک کی بے لگام بھیڑ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ زیر زمین وائرنگ کا منصوبہ ایک ماہ سے چل رہا ہے ۔ یہ کام تقریباً 10 دنوں میں تکمیل ہونے کی امید ہے ۔ آئی ٹی کوریڈور سے منسلک اس سڑک پر 80 ہزار تا ایک لاکھ گاڑیوں کی آمد و رفت ہے ۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے ۔ کیبل کے کام کی وجہ سے ٹریفک کی بھیڑ میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ اس راستے پر متعددی شہری کام ہورہے ہیں جن میں اسٹریجٹک نالہ ڈیولپمنٹ سیوریج پائپ لائن کی تنصیب ، باکس ڈرین کی تعمیر اور اب زیر زمین کیبل شامل ہیں ۔ ان میں سے بہت سے پراجکٹس کئی دنوں سے چل رہے ہیں ۔ جس سے حیدرآباد میں ٹریفک کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ حیدرآباد میں مہدی پٹنم ٹولی چوکی اور شیخ پیٹ اسٹریج کے قریب مسلسل ٹریفک کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔ عوام جو اس سڑک پر باقاعدگی سے سفر کرنے والوں کو دو گنا وقت ہورہا ہے ۔ مرکزی سڑک کی ٹریفک سے بچنے کے لیے عوام اندرونی گلیوں کا استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے گلیوں میں بھی ٹریفک کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے ۔ ٹریفک مسئلہ کی وجہ سے ڈیلیوری بوائے جو وقت پر پارسل پہنچانے میں ناکام ہورہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں برہمی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ٹریفک جام کی وجہ سے ہزاروں گاڑیوں کا ایندھن بھی ضائع ہورہا ہے ۔ کیاب ڈرائیورس کو بھی ٹریفک مسئلہ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ وقت پر لوکیشن پر پہنچنے میں ناکام ہورہے ہیں ۔ ٹریفک میں گاڑیاں جو دھواں پھینکتی ہے جس کی وجہ سے آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے عوام کی صحت پر اس کے منفی اثرات پیدا ہورہے ہیں اور عوام مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ بھی ہے ۔۔ ش