مہدی پٹنم میں سنسنی ، چاقو زنی کی واردات رقمی لین دین پر دوستوں میں آپسی جھگڑا

   

حیدرآباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقے مہدی پٹنم پر چاقو زنی کی ایک واردات پیش آئی جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیروز اور صدام جو دونوں آپس میں دوست ہیں رقمی لین دین کے نتیجہ میں دونوں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا ۔ فیروز نے صدام سے 5 ہزار روپئے کا قرض حاصل کیا تھا اور وہ اسے ادا کرنے سے قاصر رہا ۔ رقم لوٹانے کے مسئلہ پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور جھگڑے کے بعد صدام نے فیروز پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ جس کے نتیجہ میں فیروز شدید زخمی ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ مہدی پٹنم میں سنسنی پھیل گئی اور زخمی فیروز کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔