مہدی پٹنم میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) مہدی پٹنم کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ محمد سرور خاں جو چھوٹی مسجد گلی علاقہ کا ساکن پیشہ سے مزدور تھا کل مہدی پٹنم چوراہے کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ سرور خاں سڑک عبور کرنے کی کوشش میں تھے کہ ایک تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ ہمایوں نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔