مہدی پٹنم پر سڑک حادثہ، ایک نوجوان زخمی

   

رات کے کرفیو کے باوجود سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت کا شاخسانہ
حیدرآباد۔/22 مئی، ( سیاست نیوز) شہر میں رات کے کرفیو کے باوجود بھی گاڑیوں کی آمد ورفت سڑکوں پر دیکھی جارہی ہے اور کل رات دیر گئے تیز رفتار کار چلانے والے ایک نوجوان نے پی وی این آر ایکسپریس وے کے ایک پلر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور وہ بھی زخمی ہوگیا۔ آصف نگر پولیس کے بموجب رات دیر گئے تقریباً 1:30 بجے روہیت نامی ایک نوجوان جو خانگی ملازم بتایا جاتا ہے آصف نگر سے مہدی پٹنم کی سمت انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے جارہا تھا کہ گاڑی کا توازن کھونے پر اس نے پلر نمبر 33 کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا لیکن اس حادثہ میں روہیت بال بال بچ گیا چونکہ کار کے ایر بیاگس بروقت کھل گئے لیکن وہ گاڑی سے باہر گر پڑا اور زخمی ہوگیا۔ وہاں سے گذرنے والے بعض افراد نے روہیت کو زخمی حالت میں دیکھ کر پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں آصف نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی اور گاڑی کو وہاں سے منتقل کیا اور روہیت کو بھی ایک مقامی دواخانہ میں شریک کروایا۔