ضلع میدک کے نرسا پور اسمبلی حلقہ میں ایک عوام جلسہ عام سے کھڑگی نے خطا ب کیا
نئی دہلی۔ مہم کے لئے اب دور وز ہی باقی رہ گئے ہیں‘ کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے تلنگانہ میں چار عوامی جلسہ عام سے خطاب کیا۔
پارٹی قائدین کے مطابق کھڑگی ضلع میدک کے نرسا پور اسمبلی حلقہ میں ایک عوام جلسہ عام سے کھڑگی نے خطا ب کیا۔
پارٹی قائدین کے مطابق صبح 11بجے بھونگیر میں ایک جلسہ عام سے پرینکا گاندھی نے خطاب کیا۔ اس کے بعد شام 3بجے کوڑنگل میں ایک عوامی جلسہ عام سے پرینکا کا خطاب تھا۔
کانگریس پارٹی کی جانب سے مسلسل تلنگانہ کی برسراقتدار بی آر ایس پارٹی کونشانہ بنایاجارہا ہے جہاں پر30نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔
پارٹی کی مہم کے لئے کھڑگی‘ راہول گاندھی اورپرینکا گاندھی واڈرا مسلسل جنوبی ریاست کے دورے پر ہیں۔
تلنگانہ میں بی آر ایس پارٹی کو شکست دینے کے لئے کانگریس پارٹی نے پہلے سے ہی متعدد ضمانتیں عوام کے سامنے پیش کی ہیں۔
ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی 3ڈسمبر کو مقرر ہے۔