مہنگائی کے ساتھ جنگ لڑ رہے ملک کے شہری، انہیں لاوڈ اسپیکرکی فکر: سنجے راوت

   

ممبئی: شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے مہنگائی کو لے کر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ سنجے راوت نے ہفتہ کے روز کہا کہ مہنگائی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، لیکن اس پر نہ تو وزیر اعظم بات کر رہے ہیں اور نہ ہی وزیر خزانہ۔ ملک اور مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈران بھی اس پر خاموش ہیں۔ انہیں صرف اس بات کی تشویش ہے کہ مہاراشٹر اور پنجاب کی پولیس کیا کر رہی ہے۔ شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے کہا کہ مہاراشٹر میں امن ہے، لیکن کچھ لیڈران ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن لوگوں نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اس سے متعلق کوئی پالیسی بننی چاہئے۔