مہنگائی 12 سال کے ریکارڈ نشانہ پر :کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے تحت مہنگائی مسلسل عوام کو تباہ کر رہی ہے اور اس بار نومبر میں تھوک مہنگائی نے 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کو حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو رہی ہے اور عوام کو راحت دینے کے بجائے ٹیکس لگا کر عوام کو لوٹ رہی ہے۔