مہنگے پیٹرول کو لے کر پرینکا گاندھی کا حکومت پر طنز، ہوائی چپل والوں کے لیے سڑک پر سفر کرنا بھی مشکل

   

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر بھاجپا سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو اس حد تک بڑھا دیا گیا ہے کہ اب ہوائی چپل والوں اور متوسط ​​طبقہ کا سڑک پر سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ایک خبر شیئر کرتے ہوئے ، انہوں نے ٹویٹ کیا ، “وعدہ کیا گیا تھا کہ ہوائی چپل والے لوگ ہوائی سفر کریں گے ، لیکن بی جے پی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کیا ہے کہ اب ہوائی چپل اور متوسط ​​طبقہ کا سڑک پر سفر کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ “پرینکا گاندھی کی جانب سے شیئر کی گئی خبر میں کہا گیا ہے کہ اب پٹرول ہوائی جہاز کے ایندھن سے 30 فیصد زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔