انہوں نے الزام لگایاکہ درشن اور اس کے والد کے سر پر ”بندوق“ پی ایم او رنے رکھی اور انہیں بھیجے گئے خط پر دستخط کرنے کے لئے بیس منٹ کا وقت دیا۔
دہلی۔ ترنمول کانگریس ایم پی مہوا موترا نے وزیراعظم کے دفتر پر کاروباری درشن ہیرانندانی کے سر پر ”ایک مثالی بندوق“ رکھنے اور سفید کاغذ پر ان سے دستخط کرایا جو ”پریس میں منکشف“ بعد میں ہوا ہے۔
پانچ سوالا ت پر مشتمل اپنے ایکس پروفائل پر دوصفحات کا ایک بیان شیئر کیاہے۔ترنمول کانگریس ایم پی نے کہاکہ تین دن قبل (16اکٹوبر) کے روز مذکورہ ہیرانندانی گروپ ایک افیسل پریس ریلیز رکھا جس میں کہاگیاہے کہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات ”بے بنیاد“ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ”آج (19اکٹوبر)ایک ”منظوری پر مشتمل حلف نامہ“ پریس کو لیک کیاگیاہے۔
یہ ’حلف نامہ‘ ایک سفید کاغذ پر ہے جس میں کوئی لیٹر ہیڈ نہیں ہے او ریہ پریس لیک کے لئے علاوہ تصدیقی بیان نہیں ہے“۔ پانچ سوالات ارسال کرتے ہوئے ”ہیرا نندنی کو سی بی ائی اوراصول کمیٹی نے طلب نہیں کیایا پھر اب تک کسی تحقیقاتی ایجنسی نے بھی نہیں کیا۔
تو پھر یہ حلف نامہ کس کو دیاگیا ہے؟حلف نامہ ایک سفید کاغذ پر ہے‘ کوئی لیٹر ہیڈ یا نوٹری پر نہیں ہے۔ ہندوستان کا سب سے معزز اورپڑھا لکھا تاجر ایک سفید کاغذ پر کیوں دستخط کریگا‘ اس وقت تک کہ اس کے سر پر بندوق نہیں رکھی جاتی ہے“۔انہوں نے کہاکہ خط کے مندراجات ایک ”مذاق“تھے۔
انہوں نے کہاکہ ”یہ واضح طور پر پی ایم او میں کچھ دیڑھ دماغ کے ذریعہ تیار کیاگیاہے جو بی جے پی کے ائی ٹی سل میں ایک تخلیقی مصنف کے طور پردوگنا ہوجاتا ہے۔جو مودی او رگوتم اڈانی کے گیت گاتا ہے جبکہ ان کے ہر مخالف کومجھ سے اورمبینہ بدعنوانی سے جوڑتا ہے۔
شاردوال شراف‘ سائیرل شراف کے بھائی ہیں جن سے کاروبار میں تلخ علیحدگی رہی ہے۔شراف اڈانی کے ”سمدھی“ ہیں اور مفادات کے مکمل ٹکراؤ میں ایس ای بی ائی کمیٹی میں شامل تھے۔ راہول گاندھی اور ششی تھرور دونوں ایسے لوگ ہیں جنھیں حکومت مسلسل نشانہ بناتی ہے۔
سوچیتا دلال ایک تفتیشی صحافی ہیں جو ہمیشہ حکومت کوبے نقاب کرتی ہیں۔ واضح طور پر کسی نے کہاتھا کہ سب کا نام شامل کردو‘ ایسا موقع پھر نہیں ائے گا“۔
ایسے وقت میں ان کے ریمارکس سامنے ائے جب دبئی نژاد کاروباری ہیرا نندانی نے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس ایم پی موترا نے انہیں ان کا پارلیمنٹ لاگن او رپاس ورڈ فراہم کیاتھا تاکہ حسب ضرورت ان کی طرف سے راست سوالات کو پوسٹ کریں۔