مہیش کمار گوڑ متوقع صدر پردیش کانگریس

   

دیپاس داس منشی کو بنگال اور کے سی وینو گوپال کو کیرالا کی ذمہ داری
حیدرآباد 31 اگسٹ(سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان کی جانب سے تلنگانہ کے نئے صدر پردیش کانگریس کے انتخاب کو مکمل کرلیا گیا ۔ علاوہ ازیں ملک کی مزید دو ریاستوں میں نئے صدر پردیش کانگریس کے انتخاب پر پارٹی ہائی کمان کی جانب سے فیصلہ کیا جاچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ میں نئے صدر پردیش کانگریس کے عہدہ کی ذمہ داری رکن قانون ساز کونسل مسٹر مہیش کمار گوڑ کو دئے جانے کا امکان ہے جو بی سی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ بتایاجاتا ہے تلنگانہ کے علاوہ کانگریس ہائی کمان نے مغربی بنگال پردیش کانگریس صدر و کیرالا صدر پردیش کانگریس کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے اور جلد پارٹی کی جانب سے احکاما ت کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق انچارج جنرل سیکریٹری تلنگانہ دیپا داس منشی کو پارٹی سے مغربی بنگال کی صدر پردیش کے عہدہ کی ذمہ داری تفویض کرنے کا فیصلہ کیاگیا جبکہ تلنگانہ میں انچارج سیکریٹری کے طور پر سابق چیف منسٹر بھوپیش باگھیل کو ذمہ داری دینے کے امکانات ہیں۔ آل انڈیا کانگریس جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال کو کیرالا کے صدر پردیش کانگریس کے عہدہ کی ذمہ داری تفویض کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ آل انڈیا کانگریس تنظیمی امور میں تبدیلیوں کی تکمیل کے ساتھ کہا جا رہاہے کہ راہول گاندھی کے بیرونی دورہ پر روانگی کے ساتھ ہی ان احکام کی اجرائی عمل میں آئیگی اور تنظیمی امور میں تبدیلیوں کو صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کی منظوری حاصل ہوچکی ہے۔3