میانمار میں دہشت گرد وں کے مورٹار سے 20 طلبا ء زخمی

   

یانگون، 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے صوبہ راکھین میں مقامی دہشت گرد تنظیم اراکان آرمی کی جانب سے داغے گئے مورٹار کے پرائمری اسکول میں گرنے سے 20 طلبا ء زخمی ہو گئے ہیں ۔ ڈیفنس سروس کے کمانڈر ان چیف نے جمعرات کو جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ارکان آرمی کے دہشت گردوںنے بتھیڈونگ بستی میں میانمار کے فوجی جوانوں کو نشانہ بنانے کے مقصد سے اس مورٹار داغا تھا۔