میاں بیوی کے بعد ان کی بیٹی کی تاریخ پیدائش بھی یکساں

   

البامہ: ایک امریکی خاندان کی زندگی میں 18 دسمبر کی تاریخ غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ماں اور باپ کے بعد ان کی پہلی بیٹی نے بھی اسی تاریخ کو دنیا میں آنکھ کھولی ہے۔کیسیڈی اور ڈیلن اسکاٹ نے اسی ماہ کی 18 تاریخ کو بیٹی کی صورت میں اپنی پہلی اولاد کو خوش آمدید کہا ہے جس کے بعد تینوں کی تاریخِ پیدائش یکساں ہوگئی ہے۔ یہ خاندان البامہ کے شہر ہنٹس ویلی سے تعلق رکھتا ہے۔ ہاسپٹل ذرائع اور فیس بک کے مطابق 18 دسمبر کو ہاسپٹل فور وومن اینڈ چلڈرن میں لینن نے جنم لیا جو نہ صرف ان کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئی ہے بلکہ 133,000 واقعات میں سے ایک مرتبہ ہی ایسا ہوتا ہے۔ اس طرح اتوارکا دن اس خاندان کے لیے ایک غیرمعمولی خوشی کا دن بھی تھا۔ اس روز رات 12:30بجے لینن نے بطنِ مادر سے باہر پہلی مرتبہ سانس لیا۔