حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : میاں پور کے علاقہ میں ایک نوجوان لیڈی ڈاکٹر کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ جو تین دن قبل ورنگل سے حیدرآباد پہونچی تھی اور لڑکی کے ساتھ اس کا ساتھی بھی موجود تھا جو مفرور بتایا گیا ہے ۔ میاں پور پولیس نے افراد خاندان کی شکایت کے بعد فون لوکیشن سے لڑکی کا پتہ لگایا جو حفیظ پیٹ کے علاقہ میں واقع ایک سرویس اپارٹمنٹ میں پائی گئی ۔ جب پولیس حفیظ پیٹ آدتیہ نگر کے اس پرائیوٹ سرویس اپارٹمنٹ پہونچی تو لڑکی مکان میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی ۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ ڈاکٹر لڑکی کا تعلق ضلع سنگاریڈی سے پایا جاتا ہے ۔ لڑکی نے محبوب نگر سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی اور ورنگل سے حالیہ دنوں پیڈیاٹریشن میں پی جی کی تکمیل کی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع m/b