میتھالی اور جھولن کو آرام، ورلڈ کپ کیلئے 60 کرکٹرز دعویدار

   

سینئر ویمنس ونڈے چیلنجر ٹرافی کیلئے چار ٹیموں کا اعلان ۔ 4 تا 9 ڈسمبر وجئے واڑہ میں انعقاد
نئی دہلی : بی سی سی آئی نے ڈومیسٹک سینئر ویمنس ونڈے چیلنجر ٹرافی کیلئے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ چار ٹیموں کا یہ ٹورنمنٹ 4 سے 9 ڈسمبر تک وجئے واڑہ میں کھیلا جائے گا۔ تاہم، اس ٹورنمنٹ کیلئے سینئر کھلاڑی میتھالی راج، جھولن گوسوامی اور ویمنس بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں کھیلنے والی آٹھ میں سے سات کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے ۔اس بار یہ ٹورنمنٹ میں تین کے بجائے چار ٹیمیں کھیلیں گی۔ اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل بورڈ سینئر لیول پر بہت سے نئے نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دینا چاہتا ہے ۔ ویمنس بی بی ایل میں کھیلنے والی رادھا یادو واحد ایسی کھلاڑی ہیں جو آسٹریلیا سے واپس آ کر اس ٹورنمنٹ میں حصہ لیں گی۔ وہ ٹی 20 فارمٹ کی ماہر سمجھی جاتی ہیں اور ونڈے ٹیم میں اپنا دعویٰ رکھنا چاہتی ہیں۔ بی بی ایل میں شریک دیگر سات کھلاڑیوں کو اس ٹورنمنٹ میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا انتخاب دیا گیا کیونکہ وہ جون جولائی کے دورہ انگلینڈ کے بعد سے تقریباً لگاتار بایو ببل میں تھیں۔ اسنیہ رانا، تانیہ بھاٹیہ، شکھا پانڈے اور پوجا وستراکر کو بالترتیب انڈیا اے ، بی، سی اور ڈی ٹیموں کا کپتان نامزد کیا گیا ہے ۔ ہر ٹیم میں جملہ 15 کھلاڑی ہیں۔چار ٹیمیں درج ذیل ہیں:
انڈیا اے : اسنیہ رانا (کپتان)، شیولی شندے ، لکشمی یادو، ورندا دنیش، جھانسی لکشمی، یاستیکا بھاٹیہ، دیویادرشنی، مہک کیسر، بی۔ انوشا، ایس ایس۔ کلال، گنگا.ڈبلیو، ڈی ڈی۔ کسات، رینوکا سنگھ اور سمرن دل بہادر۔ انڈیا بی: تانیہ بھاٹیہ (کپتان)، انجو تومر، ریا چودھری، پلک پٹیل، شوبھا ستیش، ہرلین دیول، حمیرا قاضی، چندو وی رام، راشی کنوجیا، جی۔ ترشا، سومیا تیواری، میگھنا سنگھ، سرلا دیوی، صائمہ ٹھاکر اور رمیا شری۔
انڈیا سی: شیکھا پانڈے (کپتان)، مسکان ملک، شویتا ورما، شپرا گری، ترنم پٹھان، آرتی دیوی، رادھا یادیو، سی پرتیوشا، انوشکا شرما، کاشوی گوتم، پرینکا گرکھیڑے ، آر آر ساہا، دھرا گرجر، پریا پونیا اور ایشوریہ۔ انڈیا ڈی: پوجا وستراکر (کپتان)، امنجوت کور، اندرانی رائے ، کے ۔ پرتیوشا، ایس. میگھنا، دیویا جی، ایوشی سونی، کنیکا آہوجا، کیرتی جیمز، راجیشوری گائیکواڈ، سنجولا نائک، مونیکا پٹیل اور اشونی کماری ۔