میدویدیف اور سرینا سخت مقابلے میں کامیاب

   

پیرس۔ دوسری سیڈ روس کے ڈینل میدویدیف اورریکارڈ 24 ویںگرانڈسلام خطاب کے تعاقب میں مصروف ساتویں سیڈ امریکہ کی سیرینا ولیمس نے سخت مقابلے میں اپنے اپنے مقابلے جیت کر سال کے دوسرے گرانڈسلام فرنچ اوپن کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔عالمی نمبردوکھلاڑی میدویدیف نے امریکہ کے ٹامی پال کے خلاف پہلا سٹ گنوانے کے بعد شاندارواپسی کرتے ہوئے دوگھنٹے 13 منٹ میں یہ مقابلہ 3-6، 4-6، 1-6، 6-3 سے جیت کر تیسرے راونڈ میں داخل ہوگئے ہیں ۔ دریں اثناء خواتین زمرے میں ساتویں سیڈ امریکہ کی سیرینا ولیمس نے رومانیہ کی ماہیلا بوزرنیسکو کو دوگھنٹے تین منٹ میں 1-6، 7-5، 3-6 سے شکست دی۔خواتین میں تیسری سیڈ بیلاروس کی ارنیا سبالینکا نے ہم وطن کھلاڑی ایلیاکساندرا ساسنووچ کو ایک گھنٹہ 29 منٹ میں 3-6،5-7 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔ مردوں میں 12ویں سیڈ اسپین کے پابلو کارینوبوستا نے میزبان فرانس کے ای کواکاکوڑ کودوگھنٹے 28 منٹ میں چارسٹوں تک چلے مقابلے میں 4-6، 4-6، 3-6، 6-2 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنائی۔امریکہ کی ابھرتی نوجوان کھلاڑی کوکو گاف نے اپنے دوسرے مرحلے کے مقابلے میں حریف چین کی وانگ کو راست سٹوں میں 6-3،7-6(7-1) سے شکست دی ۔فرانس کے جائیلس موفلس کو برازیل کے کھلاڑی کے خلاف چار سٹوں کے مقابلے میں شکست ہوئی۔