میدک میں بار اسوسی ایشن کے انتخابات

   

میدک : 30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع عدالت میدک میں کوملائی بار اسوسی ایشن کے انتخابات عمل میں آئے جس میں بحیثیت صدر بار اسوسی ایشن سینئر وکیل کے سبھاش چندر گوڑ اور مسٹر جے سریپت راؤ بحیثیت جنرل سکریٹری مرزا ناظر علی بیگ رکن عاملہ منتخب ہوئے ۔ ان انتخابات میں 85 وکلاء میں 81وکلاء نے رائے دہی میں حصہ لیا ۔ صدر بار اسوسی ایشن اور جنرل سکریٹری کے علاوہ ارکان عاملہ کیلئے رائے دہی کی گئی جس میں صرف ایک ووٹ کے فرق سے سبھاش گوڑ منتخب ہوئے ۔ سبھاش گوڑ کو 41 اور دوسرے امیدوار مسٹر بالیا ایڈوکیٹ کو 40 ووٹ حاصل ہوئے ۔ اس طرح سریپت راؤ منتخب جنرل سکریٹری کو 56 ووٹ اور دوسرے امیدوار مسٹر جی سریش کو 27ووٹ ملے ۔ ارکان عاملہ کیلئے ہوئی رائے دہی میں مرزا ناظر علی بیگ ، پرسورام گوڑ ، چرنجیوی ، رمیش نائیک ، شرت منتخب ہوئے ۔ باقی عہدوں کیلئے بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا ۔ بحیثیت نائب صدر اے سرینواس، جوائنٹ سکریٹری ڈی درگا گوڑ ، اسپورٹس اینڈ کلچرل سکریٹری کیلئے مدھو کرن اور لائبریری سکریٹری کی حیثیت سے بی اشونی کمار کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ان انتخابات کیلئے وکلاء ایس پربھاکر ، سائی کمار ، لکشمن گوڑ اور منجولا ایڈوکیٹس نے بحیثیت الیکشن آفیسر خدمات انجام دیئے ۔ بعد ازاں سینئر ایڈوکیٹس مسرز سی پوچیا ، جناردھن ریڈی نے بار اسوسی ایشن کے منتخب عہدیدارو ں کو ان کے انتخاب کیلئے سرٹیفیکٹس عطا کئے اور تہنیت پیش کی ۔