میدک میں عوامی دربار پروگرام کا انعقاد

   

میدک ۔29 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دفتر ضلع کلکٹر میدک میں جوائنٹ کلکٹر ناگیش ریڈی کی صدارت میں عوامی دربار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر محکمہ مال سے متعلق 12 شکایتیں وصول ہوئیں۔ علاوہ ازیں دیگر مسائل پر مبنی 15 درخواستیں وصول ہوئیں ۔ جوائنٹ کلکٹر نے درخواستیں حاصل کرتے ہوئے تمام 27 درخواستوں کو متعلقہ محکمہ جات کو روانہ کردیا ۔ انھوں نے کہاکہ اگر مسائل کی یکسوئی نہ ہوپائی تو دوبارہ درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔ اس موقع پر ڈی آر او ، افسر سیتاراما راؤ بھی موجود تھے ۔