میدک میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

   

میدک : رکن اسمبلی میدک ایم پدما دیویندر ریڈی نے کہاکہ ضلع میدک کے تمام دیہاتوں اور ٹاؤنس کی ترقی کیلئے کئی ایک ترقیاتی کاموں کی انجام دہی جارہی ہے ۔ ضلع کے ہر ٹاؤن کی تمام اندونی سڑکوں اور گلیوں میں مختلف اسکیمات کے تحت فنڈس کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے سی سی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں اور گندی نالیوں پر سی سی سلابس ڈالے جارہے ہیں ۔ پدما دیویندر ریڈی میدک کے بلدی وارڈس 31، 15، 20، 28، 27، 26 میں سی سی سڑکوں اور سائیڈ ڈرینس کی تعمیرات کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مذکورہ کاموں کے انجام دہی کیلئے 77 لاکھ صرف کئے جائیں گے ۔ اس طرح ایم ایل اے میدک نے ٹاؤن میں 17.50 لاکھ کی لاگت سے تعمیرشدہ امبیڈکر بھون کا افتتاح کیا ۔ ایم ایل اے میدک نے یہاں ایک مذہبی تہوار بونال جلوس میں بھی شرکت کی ۔ قبل ازیں میدک کے نواحی منڈل حویلی گھن پور پر منڈل پریشد کی عمارت کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا اور اس منڈل کے جاؤٹلہ تمائے پلی پر ایک اسکولی عمارت پر حصاربندی دیوار کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔