میدک میں نماز استسقاء کے بعد بارش کا آغاز

   

میدک /19 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مسلمانان میدک نے رحمت باراں کے نزول کیلئے بعد نماز جمعہ عیدگاہ میدک ٹاون میں نماز استسقاء ادا کی ۔ خطیب جامع مولانا حافظ سید خواجہ معزالدین نے امامت کی ۔ اس نماز میں مصلیوں کی بڑی تعداد شریک رہی ۔ نوجوانوں ، عمر رسیدہ لوگوں کے علاوہ معصوم بچوں نے بھی ننگے سر نماز ادا کئے ۔ بعد نماز حافظ سید خواجہ معز الدین نے باراں رحمت کیلئے رقت انگیز دعاء کی ۔ نماز کی ادائیگی کے دوران سخت دھوپ تھی ۔ دوران نماز آسمان سے گرجنے کی آوازیں آئیں ۔ ابھی نمازیوں نے اپنے اپنے گھروں کو پہونچ ہی رہے تھے کہ تیز بارش کا آغاز ہوا ۔ اس موقع پر صدر عیدگاہ کمیٹی خواجہ معین الدین ، نائب صدر جناب محمد عارف حسینی کی زیر نگرانی نوجوانوں نے انتظامات کئے ۔