حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : کرسمس تقاریب کے لیے میدک کے چرچ کو ہمہ اقسام برقی قمقموں سے منور کردیا گیا ہے ۔ کرسمس سے نئے سال تک میدک چرچ پہونچنے والے عقیدت مندوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے ۔ اور بتایا جاتا ہے کہ یہ ایشیا کا سب سے بڑا چرچ ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے علاوہ ملک کے دوسرے ریاستوں سے بھی عوام بڑے احترام سے یہاں پہونچتے ہیں ۔ 1914 میں اس چرچ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور 10 سال تک اس کی تعمیر ہوئی اس وقت روزانہ 2 پیسے مزدوری ادا کی جاتی تھی اور مزدوروں کے لیے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا گیا ۔ 10 سال میں یہ چرچ کی عمارت تعمیر ہوئی اور 1924 میں اس تاریخی چرچ کا افتتاح کیا گیا ۔ پتھروں سے تعمیر کردہ اس چرچ کی بلندی 174 فیٹ ہے جو 400 سالہ تاریخی چارمینار سے 11 فیٹ کم ہے ۔ اس بلند عمارت کو اس طرح آئینے لگائے گئے ہیں کہ سورج کی دھوپ سے چرچ کا ہر حصہ روشن ہوجاتا ہے ۔۔ ن