بیونس آئرس ۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے فٹبال لیجنڈ ڈیگو میراڈونا کے سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ فٹبالر کی موت طبعی نہیں بلکہ ایک قسم کی خودکشی ہے۔میراڈونا کے ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ سرجری کے بعد ذہنی تناؤکی وجہ سے میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے۔ خوراک اور دوا وقت پر نہ لینا بھی ان کی موت کی وجہ بنی۔ ڈاکٹر کے مطابق میراڈونا کی موت کو خودکشی کی ایک قسم کہا جاسکتا ہے۔میراڈونا نے بستر مرگ سے اپنی سابق ساتھی فرینڈ ویرونیکا اوجیڈا کے شوہر ماریو بوڈری کو میسج کیا تھا۔وفات سے چندگھنٹے قبل بھیجے گئے پیغام میں میراڈونا نے ماریو بوڈری سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ اوران کے بیٹے کا خیال رکھیں۔ابتدائی طور پر خبر آئی تھی کہ میراڈونا کا انتقال سوتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔