بیونس آئرس۔ ارجنٹینا کے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی۔حکام کی جانب سے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے ایک میڈیکل بورڈ کا تقررکیا گیا تھا جس نے اپنی رپورٹ تیار کر لی۔ تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ میراڈونا کی میڈیکل ٹیم نے دیکھ بھال میں غفلت برتی ہے ، ان کی حالت موت سے 12 گھٹے قبل خراب ہوگئی تھی لیکن مناسب انداز میں نگرانی نہیں کی گئی۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔