میرجاوید علی کا سلیکٹروں کو کرارا جواب

   

حیدرآباد : سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں نظرانداز کئے جانے والے انفارم بیٹسمین میر جاوید علی نے سلیکٹروں کو ڈبل سنچری کے ساتھ کرارا جواب دیا ہے۔ 3 ڈے اے ڈیویژن لیگ میں جاوید علی نے یونین بینک آف انڈیا کی ٹیم کے خلاف 237 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت بڈنگ اسٹار ٹیم نے 90 اوورس کے کھیل میں 482 رنز کا اسکور بنایا۔