میری شبیہ بگاڑنے میں ہورہے کروڑوں روپے خرچ کا مجھے فائدہ ہورہا ہے:راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے ان کی شبیہ کو خراب کرنے پر ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، لیکن انہیں نقصان ہونے کے بجائے اس سے فائدہ ہورہا ہے۔ کنیا کماری سے کشمیر تک 3500 کلومیٹر سے زیادہ طویل بھارت جوڑو یاترا کے 82 ویں دن پیر کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اب تک ان کی شبیہ کو خراب کرنے میں ہزاروں کروڑ روپے ضائع کیے ہیں۔ اس میں بی جے پی کے لیے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اتنا خرچ کرنے کے باوجود میری شبیہ خراب ہونے کے بجائے بہتر ہو رہی ہے اور بی جے پی کی اس کوشش سے انہیں زیادہ فائدہ ہورہا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی طرف سے ہورہے حملوں کی وجہ سے حاصل ہونے والے فائدے کو بتاتے ہوئے کہا کہ سچ ان کے ساتھ ہے اور سچ کو مٹایا نہیں جا سکتا، اس لیے سچائی پر ہورہے حملوں سے انہیں فائدہ ہورہا ہے۔