نئی دہلی: دہلی میں اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی جاری ہے۔ ایسے میں بی جے پی دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے دعوی کیا کہ ان کی چھٹویں حس کہہ رہی ہے کہ دہلی میں بی جے پی کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔ انہوں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے بھائی اور دہلی عوام سے دعائیں حاصل ہیں۔ ہم یہاں ہماری کامیابی کا انتظار کررہے ہیں۔ بی جے پی 50 نشستوں پر کامیاب ہوتے ہوئے یہاں حکومت تشکیل دے گی۔“
مسٹر تیواری نے پارٹی کی کامیابی کے بعد بننے والے چیف منسٹر کا نام بتانے سے گریز کیا۔