میری کامیابی میں ذہانت اور سرسوتی کے آشیرواد کا دخل :پرشانت کشور

   

پٹنہ: جن سوراج کے معمار پرشانت کشور نے حکمراں جنتا دل یونائیٹڈ کی طرف سے اپنی پارٹی پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیسہ ان کی ذہانت اور دیوی سرسوتی کے آشیرواد کی وجہ سے آ رہا ہے ۔کشور نے چہارشنبہ کو کہا، “لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آرہا ہے ؟ میں کبھی ٹھیکیدار نہیں رہا، نہ ہی میں کبھی ایم ایل اے یا ایم پی رہا ہوں۔ میں نے کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا، نہ ہی میں آئی اے ایس یا آئی پی ایس رہا ہوں۔ میرے پاس جو کچھ ہے وہ میری ذہانت اور ماں سرسوتی کے آشیرواد کی وجہ سے ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ جس پر سرسوتی کی مہربانی ہوتی ہے اس کے پاس لکشمی ضرور ہوتی ہے ۔کشور نے واضح طورپر کہا کہ بہار کے اس بیٹے کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اس نے اپنی ذہانت سے کمایا ہے ، اس کے والد نے نہیں دیا۔