مادھا(مہاراشٹرا) : مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کیوں میرے ایک کی وجہ سے تمام طبقہ کو چور کہا جارہا ہے ۔ وہ مہاراشٹرا کے مادھا ضلع میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی سماج کے تمام مودیو ں پر چوری کا الزا م لگادیا ہے ۔ اس دفعہ انہوں نے تمام حدوں کو پامال کرتے ہوئے تمام نچلے طبقات کے لوگوں پر ظلم کیا ہے۔
اس سے قبل کانگریس قومی صدر راہل گاندھی نے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر چور کے نام کے ساتھ مودی کیو ں ہوتا ہے ؟ جیسے نیرو مودی ، للت مودی ا ورنریندر مودی ۔ ہمیں نہیں پتہ کہ او رکتنے ایسے مودی نکل آئیں گے۔ نریندر مودی نے کہا کہ مجھے چور کہتے ہوئے تمام نچلے طبقات کو کیوں بدنام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تم کسی طبقہ کو بدنام کروگے تو میں یہ ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔