میرے والد تاریک جیل میں بند ہیں، مسلم صحافی صدیق کپن کی بیٹی کا جذباتی خطاب

   

تھرواننتاپورم : صدیق کپن کی بیٹی مہناز کپن نے یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام میں مختصر خطاب کرتے ہوئے تمام ہندوستان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہر ہندوستانی کو اظہار رائے کی آزادی ہے، اسے یہ حق بھی ہے کہ وہ کسی بھی مذہب کا انتخاب کرسکتا ہے اور اس کی پیروی کرسکتا ہے۔ ہر شہری کو یہ بھی حق ہے کہ وہ کیا کھانا چاہتا ہے۔قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے مسلم صحافی صدیق کپن کی بیٹی مہناز کپن ملاپورم ضلع کے نوٹاپورم میں واقع گورنمنٹ لوور پرائمری اسکول زیرتعلیم ہے اور وہ درجہ چہارم کی طالبہ ہے۔اسکول میں یوم آزادی کے تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے مہناز کپن نے سب کو حیران کردیا۔ خطاب کرتے ہوئے مہناز نے کہا کہ ’میں صحافی صدیق کپن کی بیٹی ہوں، ایک شہری جس کی آزادی کو سلب کرلیا گیا ہے اور وہ ایک تاریک جیل میں بند ہیں‘۔