میرے والد ’’مفت خور ‘‘ ،شہلا رشید کا جوابی الزام

,

   

والدہ پر ظلم کے پہاڑ توڑے، جسمانی اذیت دی گئی
نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی سابق طالبہ شہلا رشید کے والد نے اپنی بیٹی کو قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث قرار دینے کے 48 گھنٹوں کے اندر شہلارشید نے آج والد پر جوابی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد ’’مفت خور ‘‘ ہیں۔ انہوں نے میری والدہ کا استحصال کیا ہے۔ مالیاتی طور پر انہیں پریشان کیا۔ گالی گلوج کرنا اور جسمانی اذیت دینا ان کا معمول تھا ۔ ٹوئیٹر پر انہوں نے اپنے والدعبدالرشید شوراکے کرتوتوں کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میری بہن کو صرف ماں نے سنبھالا ہے۔ والد نے ہماری کوئی فکر نہیں کی۔ وہ یہ تک نہیں جانتے تھے کہ میں کس کلاس میں پڑ رہی ہوں۔ کل ہی شہلا رشید کے والد نے اپنی بیٹی پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ میں شامل ہونے کیلئے 3 کروڑ روپئے حاصل کئے ہیں۔ شہلارشید نے ان کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ میرے بینک اکاؤنٹ کی تحقیقات ہوچکی ہیں۔ وہ میرے اکاؤنٹ کا نمبر بھی نہیں جانتے۔