میزورم کی 40رکنی اسمبلی کے انتخابات کا آغاز

,

   

ڈسمبر 3کے روز ووٹوں کی گنتی عمل میں ائیگی
ایزوال۔ میزورم کے 40رکنی اسمبلی کے انتخابات کی منگل کے روز صبح7بجے سے شروعات عمل میں ائی‘ عہدیداروں کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات میں رائے دہی شروع ہوئی ہے۔

شام 4بجے تک رائے دہی جاری رہے گی۔ اس انتخابی میدان میں 8.57رائے دہندے بشمول 4.39خواتین اپنے حق رائے دہی کے ذریعہ 174امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

برسراقتدار میزو نیشنل فرنٹ (ایم ان ایف)‘ اہم اپوزیشن زورام پیپلز مومنٹ (زیڈ پی ایم) اورکانگریس نے تمام سیٹوں پراپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔ بی جے پی نے 23سیٹوں پر جبکہ عام آدمی پارٹی چار اسمبلی حلقوں پراپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

ان کے علاوہ 27آزاد امیدوار ہیں۔میزورم کے جملہ 1276رائے دہی کے مرکز ہے جس میں سے 149دور دراز کے مرکزہیں اور 30بین ریاستی اور عالمی سرحدوں سے جڑے ہیں جس کو نازک اور کمزور قراردیاگیاہے۔

عہدیداروں نے بتایاکہ آزادنہ‘ منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے ریاست بھر میں 7200اہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے جس کیساتھ سکیورٹی کے وسیع انتطامات کیے گئے ہیں۔

مذکورہ 510کیلو میٹر پر مشتمل میانمار سے جڑے انٹرنیشنل سرحد اور 318کیلو میٹر کی بنگلہ دیش کی سرحد کو اسمبلی انتخابات کی رائے دہی سے قبل مہر بندکردیاگیاتھا۔ڈسمبر 3کے روز ووٹوں کی گنتی عمل میں ائیگی۔