میسورو کے ایک کالج میں یونیفارم رولس منسوخ

,

   

باحجاب طالبات کو کلاسیس میں شریک ہونے کی اجازت
بنگلورو / میسورو : میسورو کے ایک کالج نے باحجاب مسلم طالبات کو کلاسیس میں شریک ہونے کی اجازت دینے کے لیے جمعہ کو یونیفارم رولس منسوخ کردئیے ۔ ریاست کرناٹک کا یہ پہلا کالج ہے جس نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ڈی ڈی پی یو میسورو کے ڈی کے سرینواس مورتی نے بتایا کہ حجاب کے بغیر کلاسیس میں شریک ہونے سے چار طالبات نے انکار کردیا اور وہ احتجاج کررہی تھیں ۔ بعض تنظیمیں ان کی تائید کررہی تھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کالج کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ بات چیت کی اسی دوران کالج نے یہ اعلان کیا کہ وہ طالبات کو حجاب کے ساتھ کلاسیس میں شریک ہونے کی اجازت دینے کیلئے یونیفارم رولس منسوخ کررہا ہے ۔ گذشتہ دو دنوں کے دوران کرناٹک میں حجاب پر پابندی کی مخالفت کرنے والی طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج کیے گئے ۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے عبوری احکام میں تعلیمی اداروں میں مذہبی علامت ظاہر کرنے والے لباس جیسے حجاب ، زعفرانی شال وغیرہ کے ساتھ طلبہ کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔۔