میلبورن۔ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم میلبورن اسٹارز بڑے پیمانے پر کوویڈ 19 کے بحران سے دوچار ہے جس میں سات کھلاڑی اور آٹھ معاون عملہ جمعہ کو وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ، ٹیم انتظامیہ کے ساتھ ہنگامی بات چیت میں کرکٹ آسٹریلیا( سی اے )اپنے شیڈول پر نہ صرف نظر ثانی کی بلکہ جمعرات کو مارول اسٹیڈیم میں شروع ہونے سے تین گھنٹے سے بھی کم وقت پرتھ سکارچرز اور میلبورن اسٹارز کے درمیان مقابلے کو ملتوی کرنے پر مجبور کیا گیا جب اسٹارز کے معاون عملے کے ایک رکن کورونا سے متاثر ہوالیکن جمعہ کو یہ انکشاف ہوا کہ جملہ 15 کھلاڑیوں اور معاون عملہ کورونا سے متاثر ہوا ہے۔ میلبورن ا سٹارز نے جمعہ کو ایک بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ سات کھلاڑی اور آٹھ معاون عملے کا کوویڈ 19 نتیجہ مثبت آیا ہے۔تمام میلبورن اسٹارز کے کھلاڑیوں اور عملے ، سپورٹ اسٹاف کے اندر ایک مثبت معاملے کی تصدیق کے بعد پی سی آر کی جانچ کی۔ تمام کھلاڑی جنہوں نیجمعرات کو ٹسٹ کیا اور منفی رپورٹ حاصل کیا ہے وہ کل (ہفتہ) کو دوبارہ پی سی آر ٹسٹ کروائیں گے۔