نیویارک : مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک بل گیٹس کے بعد ان کی سابقہ اہلیہ میلنڈا گیٹس نے بھی نومولود نواسی کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میلنڈا گیٹس نے اپنی ننھی نواسی کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہیں نارنجی رنگ کے لباس میں نواسی کو گلے سے لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم نواسی کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی پہلے نواسی کو گلے سے لگانے اسے گود میں لینے کے احساس سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے، یہ کل کی ہی بات لگتی ہے جب میں نے پہلی بار جینیفر کو گود میں اٹھایا تھا اور آج اس کی اپنی بیٹی ہے۔ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں جینیفر اور نائل کو والدین کے نئے کردار میں دیکھ کر فخر محسوس کر رہی ہوں۔ میلنڈا گیٹس کی انسٹا پوسٹ پر ملالہ یوسف زئی، ناس ڈیلی، سمرتی ایرانی سمیت دنیا بھر سے مشہور شخصیات کی جانب سے مبارک باد موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔