میناریٹی رپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن کے وفد کی رکن اسمبلی سے ملاقات

   

کورٹلہ ۔ 11 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد انور صدیقی صدر میناریٹی رپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن کورٹلہ کی قیادت میں نو منتخب میناریٹی رپورٹرس ویلفیر اسوسی ایشن کورٹلہ کے اراکین جناب مرزا مکرم بیگ، جناب چاند پاشاہ، جناب محمد فیروز الزماں، نائب صدور، جناب محمد حسین، محمد عبدالسلیم فاروقی، شیخ علی نواب نے رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ سے ایم ایل اے کیمپ آفس مٹ پلی میں خیرسگالی ملاقات کی اور انہیں 16 اگست کو اردو گھر کورٹلہ میں دفتر میناریٹی رپورٹرس اسوسی ایشن محلہ حاجی پورہ میں منعقد شدنی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔
نیالکل منڈل کے کانگریس قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت
ظہیرآباد ۔ 11 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے نیالکل منڈل کے کانگریس پارٹی کے موجودہ سرپنچ عادل پٹیل کے بشمول دیگر قائدین اور کارکنان نے صدرنشین ریاستی صنعتی ترقیاتی کارپوریشن محمد تنویرالدین کے ہمراہ ریاستی وزیر خزانہ و صحت ٹی ہریش راؤ سے حیدرآباد میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور اپنی بی آر ایس میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔