لکھنؤ: سماج وادی پارٹینے مین پوری پارلیمانی سیٹ پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے جمعرات کو سابق ایم پی و اکھلیش یادو کی بیوی ڈمپل کو اپنا امیدواربنانے کا اعلان کیا ہے ۔پارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاپارلیمانی نشست مین پوری کے ضمنی الیکشن کیلئے سماج وادی پارٹی نے سابق ایم پی ڈمپل یادو کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ نشست بانی ایس پی سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے دیہانت کے بعد خالی ہوئی ہے ۔