میونخ سکیورٹی کانفرنس، شہزادہ فیصل بن فرحان کی جرمنی آمد

   

برلن: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کریں گے۔عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جرمنی پہنچے تھے۔مملکت کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے سب سے نمایاں بین الاقوامی امور اور امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کیلئے کثیرالجہتی عمل کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت متوقع ہے۔سعودی وفد دیگر ممالک کے وفود کے سربراہوں اور کانفرنس میں شرکت کرنے والی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔